کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے عوام ماسک پہنیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں اللہ پاک نے ہم پر مہربانی کی ہے اور ہمیں کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے بچایا ہے.

کورونا وائرس کے پاکستان میں زیادہ جانی نقصان نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم نے خدشہ ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے عوام چہروں پر ماسک پہنیں، تمام دفاتر اور اداروں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ملازمین نے ماسک پہن رکھے ہوں۔

Comments are closed.