کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں 42 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

فوٹو : پی آئی ڈی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کروناوائرس پھیلنے کے خدشہ کے باعث احتیاطی اقدامات کے طور پر 42ریل گاڑیاں بند کردی گئی ہیں.

یہ اعلان وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ 12 ریل گاڑیاں کل سے جبکہ 22 ریل گاڑیاں منگل کی صبح سے اور اگلے ہفتے کی پہلی تاریخ کو آٹھ ریل گاڑیاں بند کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ مرحلہ وار ریل گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہےاور ریل گاڑیاں 15رمضان تک بند کی گئی ہیں تاہم صورتحال کے پیش نظر نوٹیفیکیشن میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

وزیر ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں کیونکہ ان ٹرینوں کی بندش کا فیصلہ بھی عوام کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے.

Comments are closed.