کورونا سے نمٹنا ہے تو لاک ڈاون کرنا پڑیگا، بلاول


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک میں لاک ڈاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہہ ہمیں ایسا کرنا ہوگا ورنہ بہت تاخیر ہو جائے گی۔

کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاون کرنا ہو گا ورنہ اس وباء سے نمٹنا مشکل ہو جائے گا۔

 ایسا پہلا ہی کرلینا چاہیے تھا، اس بحران کو کم کرنے کے لیے ہمیں اب جلد سے جلد فیصلہ کن اقدام کرنے کی ضرورت ہے .

بلاول بھٹو نے کہا کہ ‘کوئی بھی صوبہ اس سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا، ہمیں مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور اس حوالے سے ضروریات کے لیے وفاقی حکومت کی سہولت درکار ہے .

انہوں نے کہا کہ ‘اس رفتار سے ہمارے صحت کا نظام دباؤ میں ہوگا، ہمیں دیگر ممالک کے تجربات سے ضرور سیکھنا چاہیے، یہ سوال اگر نہیں کب کا ہے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک حکومت کوئی فیصلہ کرتی ہے تب تک لوگ گھروں میں رہیں خود کو اور دوسروں کو بچانے کیلئے گھروں میں آرام کریں۔

Comments are closed.