کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر پہلی فتح حاصل کر لی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی جیت حاصل کر لی.

ملتان سلطانز کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، رضوان ٹاپ سکورر رہے اپنی ٹیم کی طرف لیکن میچ نہ جتوا سکے.

محمد رضوان اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 24 رنز پر جیمز ونس قیص احمد کی بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود آئے اور صرف ایک رن بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

یکے بعد دو وکٹیں گرنے کےبعد رائیلی روسو نے میدان میں انٹری لی لیکن وہ بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 3 رن پر واپس چلتے بنے۔ شعیب مقصود بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا.

ایوب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے عثمان خان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے۔

عثمان خان نے تجربہ کار بولر عمران طاہر سمیت تمام بولرز کی خوب درگت بنائی ۔ وہ 50 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر فاف ڈپلسی بھی 17 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔اچھے آغاز کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی.

کپتان سرفراز 3، بین کٹنگ 10، اعظم خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3، رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عمران طاہر نے 2 ، عمران خان اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.