آج سعودی عرب میں نماز جمعہ نہیں ہوگی، ظہر کی نماز گھروں میں

ویب ڈیسک

اسلام آباد:سعودی عرب میں آج حرمین شریفین کے سوا کسی مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، سعودی وزارت اسلامی امور کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تمام مساجد میں ظہر کی اذان دی جائے گی جبکہ لوگ اپنے گھر وں میں ظہر پڑھیں گے۔

اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی (واس) نے خبر دی ہے کہ وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ کی طرح دو اذانوں کے بجائے صرف ظہر کی اذان دی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے  کہ فیصلے سے حرمین شریفین کو استثنیٰ ہے جہاں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی،
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل ظہر کی نماز گھروں میں انفرادی طور پر ادا کریں۔

سعودی عرب حرمین شریفین کے علاوہ کسی اور مسجد میں نماز جمعہ نہیں ہوگی وزارت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے سرکردہ علما بورڈ نے جمعہ اور باجماعت نماز معطل کرنے کا فتوی دیا تھاجس پر عمل کیا جائے گا۔

Comments are closed.