کلبھوشن کا کیس ن لیگ نے خراب کیا، شاہ محمود قریشی


ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم بلاوجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں، عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن کا کیس ن لیگ نے خراب کیا، ہم انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے حکم پرعمل کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے صفائی کا موقع دیاجائے گا۔ احسن اقبال بیان دینے سے پہلے بجٹ کا مطالعہ کرلیں۔

شاہ محمود نے کہا پاکستان امریکہ کوہوائی اڈے فراہم نہیں کر رہا نہ کوئی ایسا ارادہ ہے۔ سعودی حکومت نے کورونا وبا کو سامنے رکھتے ہوئے عازمین حج سے متعلق فیصلہ کیا، حج کیلئے پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی طرف سے حج محدود کرنے کے والے سے کہنا تھا کہ کورونا کی مختلف اقسام کے پورے دنیا میں پھیلنے سے بچاؤ کیلئے سعودی وازرت حج نے حج محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے، ضلع کے ممبران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا باقاعدگی سے اجلاس ہوگا ۔

Comments are closed.