کرکٹ ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جان یوالے عالمی کپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریں جب کہ ہاشم آملہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اوروہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 8000 کے لگ بھگ رنز اسکور کر چکے ہیں ۔

جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی ہیں۔

Comments are closed.