کراچی ٹیسٹ ، کون کون سے راستے کھلے ہونگے، نیاٹریفک پلان جاری

Cricket fans stand in a long queue to enter in National stadium for Pakistan Super League final cricket match in Karachi, Pakistan, Sunday, March 25, 2018. Thousands of spectators had to wait in long queues and go through stringent security checkpoints hours ahead of a high profile cricket match on Sunday in Pakistan's biggest city. (AP Photo/Fareed Khan)

فوٹو: اے پی

کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں تماشائی موجود ہوں گے یا نہیں اس بات کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا تاہم کراچی کی ٹریفک پولیس نے ٹیسٹ میچ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کے تمام روز راستے کھلے رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیاہے۔

ٹریفک پولیس نے ٹیسٹ میچ کے پیش نظر ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیسٹ میچ کے تمام روز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی متعدد شاہراہیں چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا اور اس سلسلے میں خصوصی ترمیم شدہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کے لیے بند رہے گی، تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جا سکے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔کارساز سے اسٹیڈیم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا لیکن پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیاٹریفک پلان

ڈالمیا روڈ ملینیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا لیکن پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔

سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ شہریوں سے کہا گیاہے کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا میں روڈ پر کھڑی نہ کریں۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرے گا۔

ٹیسٹ میچز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Comments are closed.