ڈاکٹر نواز شریف کے منتظر، حاضری سے استثنیٰ نہیں ملا، مریم نواز

اسلام آباد(ویب نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے یہ کہہ کر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

کہ پورے خاندان کا لندن میں ہونا ضروری نہیں

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کا یہ بیان نامناسب ہے، نیب یہ بات نہ کرتا تو بہتر ہوتا۔

 

مریم نواز نے کہا کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی 6 کیموز ہوچکی ہیں اور ڈاکٹرز نے کلثوم نوازکے علاج کیلئے کچھ آپشنز رکھے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز کلثوم نواز کے علاج پر مشاورت کے لئے نوازشریف کا انتظار کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کیلئے ریڈیو تھراپی یا سرجری کی تجویز دی ہے۔

Comments are closed.