پاکستان ڈاکٹرز گروپ کا کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستانی سفیر مہمان خصوصی تھے

ریاض(ابرار تنولی) سعودی دارالحکومت ریاض کے شہریوں کے علاج معالجہ میں مصروف پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم  پاکستان ڈاکٹرز گروپ الریاض کے زیر اہتمام ساتواں انٹر ہسپتال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کنگ فہد نیشنل گارڈ ہسپتال، پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی، کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ سعود میڈیکل یونیورسٹی میڈیکل سنٹر اور کنگ فہد میڈیکل سٹی شامل تھیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی ہسپتال اور کنگ فہد میڈیکل سٹی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پرنس سلطان ملٹری ہسپتال کی ٹیم نے دس اوورز میں 101 رنز بنائے جس کے جواب میں کنگ فہد میڈیکل سٹی نےگراؤنڈ کے چاروں جانب چوکوں اور چھکوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے فاتح ٹیم کے کیپٹن ڈاکٹر شہباز اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنی قابلیت کا جوہر منوا کر ثابت کر دیا ہے کہ ٹیلنٹ کے لحاظ سے پاکستانیوں کا مقابلہ دنیا کی کوئی قوم نہیں کر سکتی۔

Comments are closed.