چینی کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

فاہل فوٹو

راولپنڈی(زمینی حقائق) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی کمانڈر سے ملاقات میں سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کااظہار کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین ویگیو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایل اے کے مغربی تھیٹر کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی.

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا. چینی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکی تعریف کی.

چینی کمانڈرنے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار اور اقدامات کو سراہا. اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے پرعزم ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیوآمد پر چینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چینی کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

Comments are closed.