چاروں صوبوں کے آئی جی اور چیف سیکریٹری تبدیل

فوٹو:جیو نیوز ویب سائٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چاروں صوبوں کے آئی جی اور چیف سیکریٹری تبدیل ، نئی تعیناتیاں کر دی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے خط پر نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔

نگران وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں اچھی شہرت کے حامل افسران کی تقرریوں پر اتفاق کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کی جگہ آئی جی موٹروے امجد سلیمی کو نیا آئی جی لگانے کی منظوری دی گئی ہے،پنجاب میں عارف نواز کی جگہ کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا گیا ہے

خیبرپختونخوا میں صلاح الدین محسود کو تبدیل کرکے محمد طاہر کو نیا آئی جی تعینات کیا گیا ہے جب کہ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی جگہ محسن بٹ کو صوبے کا پولیس سربراہ لگایا گیا ہے۔

جودت ایاز کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا چیف کمشنر اور جان محمد کو آئی جی اسلام آباد لگایا گیا ہے۔

پنجاب میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اعظم سلمان چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری اکبر دارنی کو پنجاب کا چیف سیکریٹری لگا دیاگیا۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ ہوں گے ڈاکٹر اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تقرریوں تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.