دوسرا ٹی ٹونٹی،پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کرسیریز جیت لی

ایڈنبرا(ویب ڈیسک)پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 84رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔

دوسرے میچ میں بھی کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا تاہم بلے باز پہلے میچ کی طرح بڑا سکور نہ ہوسکا۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوور میں اسکاٹش ٹیم کو167رنز کا ہدف دی۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک ایک بار پھر نمایاں بلے باز رہے انھوں نے 22گیندوں پر49رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے، ان کے علاوہ کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

فخر زمان 33، احمد شہزاد24، حسین طلعت17اور سرفراز احمد 14رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پندرویں اوور میں82رنز پر آوٹ ہوگئی

پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور عثمان شنواری نے عمدہ باولنگ کا مظاہر ہ کیا، اور عثمان نے مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

Comments are closed.