پی ایس ایل پلےآف، لاہور کاپھرآوٹ ہونےکا خطرہ

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )پلے آف کی تیسری اور چوتھی ٹیم کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر اب بہت دلچسپ صورتحال ہے، تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے تین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

پلے آف مرحلے سے آوٹ ہونے کے باوجود ملتان سلطانز لاہور کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے پلے آف کے لیے رسائی حاصل کرلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں اگر وہ جیت حاصل کرتی ہے تو 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، اس کی پوائنٹس ٹیبل پر جگہ تیسری ہوگی یا چوتھی یہ کراچی کنگز کے میچز کے بعد فائنل ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پہلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

لاہور قلندرز کو اگر پلے آف کی دوڑ میں اِن رہنا ہے تو ملتان سلطانز سے آخری میچ جیتنا ہوگا اور یہ بھی دعا کرنا ہوگی کہ کراچی کنگز اپنے اگلے دونوں ٹاکروں میں ناکام ہو تاکہ چوتھی پوزیشن کا فیصلہ اس کے اور کراچی کنگز کے درمیان نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو۔

اگر اسلام آباد ہارتی ہے تو پھر لاہور قلندرز کے پلے آف میں پہنچنے کا چانس بن جائے گا، مگر پلے آف میں نشست پکی کرنے کے لیے اسے دونوں میچز جیتنے پڑیں گے، تاکہ 10 پوائنٹس کے ساتھ جگہ پکی کی جائے۔

اگر لاہور قلندرز اگلا میچ ہار جاتی ہے تو پھر 8 پوائنٹس کے ساتھ اس کے اور اسلام آباد کے درمیان چوتھی پوزیشن کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، اس دوران کراچی کنگز اگر ایک بھی میچ جیتتی ہے تو وہ تیسری پوزیشن پر چلی جائے گی۔

اگر کراچی کنگز دونوں میچ ہار جاتی ہے تو تینوں ٹیموں میں سے جس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگا وہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لیں گی۔

Comments are closed.