پیپلز پارٹی خواتین امیدواروں میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد(وقار فا نی سے)پیپلز پارٹی نے جہاں سینیٹ الیکشن میں تھر کی ایک خاتون کو ٹکٹ دے کر شہرت کمائی وہاں عام ا نتخابات میں بھی تمام جماعتوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے 43 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

الیکش کمیشن آف پاکستا ن کی جا نب سے عام ا نتخابات 2018 میں خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کر نے والی سیاسی جماعتوں میں پیپلز پارٹی سر فہرست ٹھہری، 107 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 59 جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا، جبکہ 48 جماعتوں نے مجموعی طور پر 304 خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیئے۔

چار سیاسی جماعتوں نے 5 فیصد خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کر ے کے قانون کی خلاف ورزی کی، جنمیں اللہ اکبر تحریک، جمعیت علمائے اسلام(س)، پی ٹی آ ئی ( نظریاتی) اور پاسبان پاکستان شامل ہیں۔اللہ اکبر تحریک ے 240 جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے اور قا نون کے برخلاف 12کے بجائے 10 نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیئے۔

اسی طرح پاسبا ن پاکستا ن ن ے 20 جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے اور کسی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا، جے یو آئی (س) نے 25 جنرل نشستوں کے ٹکٹ جاری کیے لیکن کسی خاتون کوٹکٹ نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی نظریاتی نے بھی 35 جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیئے اور کسی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا۔

الیکش کمیشن کے مطابق پاکستا ن پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 43 خواتین کو جنرل شستوں پر ٹکٹ جاری کیے۔مسلم لیگ ( ن) نے 37 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ۔پاکستا ن تحریک ا نصاف نے 42 خواتین کو ٹکٹ دئے ۔متحدہ مجلس عمل نے 33 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیے۔

تحریک لبیک پاکستان نے 35، پاک سر زمین پارٹی نے 12، ایم کیو ایم پاکستان نے 6، آل پاکستان مسلم لیگ نے 8، پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے 18، عوامی نیشنل پارٹی نے 14، گرینڈ ڈیموکریٹک الاء نس(جی ڈی اے)سندھ نے 8،نیشنل پارٹی نے 7، مسلم لیگ(ق) نے 5، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی ای پی) نے 3 اور بی این پی عوامی نے 2جنرل شستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیئے۔

Comments are closed.