پٹرول2 روپے 50پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(زمینی حقائق )وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2.50 روپے سے4.75 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو چکا ہےجو اکتیس مارچ تک نافذ العمل رہیں گے پٹرول کی قیمت 2.50روپے کے ساتھ90.38 روپے سے بڑحا کر92.88 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے ۔

ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 4.75روپے اضافے کے ساتھ106.68 روپے سے بڑھا کر111.43 روپے فی لیٹر،مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ82.31روپے سے بڑھا کر86.31 روپے فی لیٹر  ہو چکا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل اڑھائی روپے اضافہ کے ساتھ75.03 روپے سے بڑھا کر77.53 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بین القوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے تناظر میں پٹرول کی قیمت میں 4.71روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں 9.44روپے،مٹی کا تیل 8.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل ا5.12 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

مگر حکومت نے عوام پر پورا بوجھ منتقل نہیں کیا اور اوگرا کے تجویز کردہ اضافہ کے مقابلہ میں پٹرول کی قیمت 2.50روپے کے ساتھ90.38 روپے سے بڑحا کر92.88 روپے فی لیٹر کردی گئی ۔

ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 4.75روپے اضافے کے ساتھ106.68 روپے سے بڑھا کر111.43 روپے فی لیٹر،مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ82.31روپے سے بڑھا کر86.31 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیژل آئل اڑھائی روپے اضافہ کے ساتھ75.03 روپے سے بڑھا کر77.53 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔

Comments are closed.