پنجاب میں اوقاف کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی عائد

فوٹو: فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب میں اعتکاف بیٹھنے سے ایک دن قبل ہی کورونا وائرس کے خطرہ کے باعث مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندی ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر لگائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتکاف پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری ہو چکاہے جو کہ تمام متعلقہ حکام تک پہنچا دیاگیاہے اورانھیں تحریری طور پر آگاہ بھی یقینی بنانے کا کہا گیاہے۔

واضح رہے رمضان المبارک کے 18روزے مکمل ہو چکے ہیں اور دو دن بعد ملک بھر کی مساجد میں نمازیوں نے اعتکاف بیٹھنا ہے تاہم پنجاب میں محکمہ اوقاف کی مساجد میں پابندی لگ گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاق کی طرف سے ابھی تک ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا نہ ہی فیصلہ ہوا ہے تاہم متعلقہ حکام وزارت مذہبی امور سے اس حوالے سے مشاورت کررہی ہے۔

Comments are closed.