پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ چھ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھٹے سیزن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، جہاں باؤلنگ کے شعبے میں بہتر کارکردگی دکھائی گئی تھی جبکہ بیٹنگ روی بوپارا کی نصف سنچری کے باوجود بڑا مجموعی ترتیب دینے میں ناکام رہی تھی۔

ملتان کی ٹیم نے کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی مدد سے اسکور بورڈ پر 150 کا مجموعہ سجایا تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر اس ہدف کو حاصل کیا تھا۔

آخری پانچ میچز میں ملتان سلطانز کا پلہ بھاری رہا، تین میں کامیابی سمیٹی، دوبار زلمی فتحیاب ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سمیت کھلاڑیوں کی جیت پر نظریں جم گئیں، پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔

Comments are closed.