پشاور زلمی کی نئی کٹ کے چرچے، غیر ملکی کھلاڑی بھی خوش


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی تیار کردہ کٹ سب کی توجہ کا مرکزبن گئی اور خاص کر غیر ملکی کھلاڑی پہن کر بہت خوش نظر آئے، روی بوپارہ نے تعریف کی۔

پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پاکستان کے ثقافتی رنگ میں رنگی کٹ متعارف کرائی ہے جس کی تعریف ڈیرن سیمی اورانگلینڈ کے کھلاڑی روی بھوپارا نے بھی کی ہے۔

پشاور زلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ میں پشاور کے اسلامیہ کالج گھنٹہ گھر، درہ خیبر اور مالم جبہ کو نمایاں کیا گیا ہے،ڈیرن سیمی اور روی بوپارا زلمی ثقافتی کرکٹ کٹ کے مداح ہو گئے۔

انگلش کرکٹر روی بوپارہ کاکہنا ہے کہ اس سے خوبصورت کٹ آج تک لیگز میں نہیں دیکھی جبکہ ڈیرن سیمی کو بھی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی ہے۔کرکٹر امام الحق کے مطابق پشاور زلمی ہمیشہ کٹ کے معاملے میں نئے تجربات کرتے ہیں جو پسند آتے ہیں۔

عمید آصف کاکہنا ہے کہ اس کٹ سے خیبرپختونخوا اور پاکستان کی ثقافت اور خوبصورتی اجاگر ہوئی ہے،کٹ پر پاکستان کے ثقافتی رنگ نے سب کو مسحور کردیا ہے۔

Comments are closed.