پاک اسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ وہاب ریاض بھی منتخب کردہ سکواڈ کاحصہ ہیں

منتخب کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق،اظہر علی،حارث سہیل، اسد شفیق،بابر اعظم، سرفراز احمد،یاسر شاہ، بلال آصف،محمد عباس، وہاب ریاض اور میر حمزہ شامل ہیں۔

کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے وہاب ریاض اور میر حمزہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔ ایشیا کپ میں کارکردگی ماضی کی بات ہوگئی۔

انھوں نے کہا آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ نیا میچ اور نیا چیلنج ہوگا،ہمیں طویل فارمیٹ کے مزاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی،

اس بار نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا،مہمان ٹیم کو کمزور خیال نہیں کیا جاسکتا ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی،امید ہے کہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہون گے۔

Comments are closed.