پاک اسٹریلیا ایک روزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان


اسلام آباد (ویب ڈیسک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول کا اعلان کر دیاگیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔سیریز کا دوسرا میچ بھی شارجہ میں 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تیسرے ون ڈے میں ٹیمیں 27 مارچ کو ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ آخری دو میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Comments are closed.