پاکستان کی فتح ٹومیزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان کی فتح ٹومیزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی، پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹومیزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی مشق کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیتی لانچ کا مقصد فوجی تربیت، تکنیکی پیرامیٹرز اورسب سسٹمز کی جانچ کرنا تھا، اعلیٰ عسکری قیادت نے فتح سیریز میزائل کے کامیاب مشق کو سراہا، اور سروسز چیفس نے کامیاب مشق پرمبارکباددی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹوجدید ایویونکس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نیویگیشنل معاونت سے لیس ہے۔تربیتی لانچ کا مقصد فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرزکی توثیق اور بہتر درستگی و بقا کے لیے شامل مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

کامیاب مشق کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئرافسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔ فورم نے فتح سیریزکے مقامی طور پرتیارکردہ میزائل کے کامیاب تربیتی مشق کو سراہا

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر اورسروسزچیفس نے میزائل کے کامیاب مشق پر متعلقہ ٹیموں کی فنی مہارت، لگن اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.