پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،3تبدیلیاں کی گئی ہیں


ہرارے :پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آج کے میچ کیلئے مینجمنٹ نے ٹیم کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ رو کتے ہوئے دانش عزیزاور ارشد اقبال کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حیدر عل کی طرح تجربہ کارناکاآصف علی کو بھی نہیں کھیلایا جارہا۔

مینجمنٹ نے سرفراز احمد ، حسن علی اور پہلے میچ میں ناکام رہنے والے سزا یافتہ شرجیل خان کو موقع دیاہے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق2بجے شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد معمولی مارجن سے جیت کے بعد دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں سے شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کپتان سمیت کھلاڑی بھی دباو میں ہیں۔

Comments are closed.