پاکستان کابلیک لسٹ میں آنے کا خدشہ نہیں: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں کی فہرست (گرے لسٹ) میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں آنے کا ابھی کوئی خدشہ نہیں ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے، تمام معاملات وزارت خزانہ انجام دے گی’۔

ترجمان نے بتایا کہ گرے لسٹ میں آگئے ہیں تاہم بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے اور یہ بھارتی ڈیموکریسی نہیں شیمو کریسی ہے۔

Comments are closed.