پاکستان ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے جنوبی افریقہ روانہ


لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے آج خصوصی طیارے سے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے جنوبی افریقا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی ہے، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور سے قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر روانہ ہوا جو 11 گھنٹے کی مسافت کے بعد جنوبی افریقا پہنچے گا۔

ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔

جنوبی افریقہ میں سیریز کے بعد قومی اسکواڈ 17 اپریل کو 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے ہرارے روانہ ہوگا جس کے بعد 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہو گی۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے پاکستان کے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر۔

ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز، آصف علی شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر۔

ٹیسٹ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، تابش خان، زاہد محمود۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ شیڈول کے درمیان 2 اپریل کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا،دوسرا ایک روزہ 4اپریل جوہانسبرگ، تیسرا 7اپریل کوپریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ میں10اپریل کو کھیلا جانا ہے جب کہ اسی گراونڈ پر12اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،14اپریل اور16اپریل کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتا دیا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ حسن علی سمیت سب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر ہیں لہٰذا جنوبی افریقہ کی اہم سیریز کے لیے سب دستیاب ہیں ۔

انھوں نے کہا تھا تھا کہ اس وبا کے دنوں میں کھلاڑیوں کے لیے بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے کھیلنا بہت مشکل ہے اور ایک اچھی چیز ہے کہ اپنی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ان دونوں دوروں کے لیے قومی ٹیم میں شامل سعود شکیل انجری کا شکار ہونے کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ آصف علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.