پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،شاہین ون اے900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا گیا، شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے مشاہدہ کیا۔اس سے قبل 03 فروری کو پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ20 جنوری کو بھی پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

Comments are closed.