پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ آگے بڑھانا چاہتا ہے، وزیر خاجہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے افغان طالبات وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

ملاقات کے حوالے سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل ’سیاسی حل‘ ہے جومذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور وزیراعظم عمران خان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاافغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات بہت سودمند رہی، افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل”سیاسی حل”ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

افغانستان میں امن طاقت کے بل بوتے پرقائم ہونا ہوتا تو 41 سال کا عرصہ کم نہیں تھا، مذاکرات کا راستہ اختیارکرنے کے عمران خان کے نکتہ نظر کی تائید امریکا، روس چین اور خطے بھی کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گفتگو دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے بھی ہوئی ہے، افغان وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوحہ امن معاہدے پرعملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہوئی ہے، لوئیہ جرگہ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوردورہ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان کی کوشش ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کو جلد آگے بڑھایا جائے۔

Comments are closed.