ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ میں پاکستان کو6رنز سے شکست

کیپ ٹاون (ویب ڈیسک) پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6رنز سے ہرادیا۔

جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاون میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 192رنز بنائے جس میں کپتان ڈوپلیسی کے78، رینڈرک کے 74رنز شامل تھے۔

عثمان شنواری نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کے اوپنر ایک بار پھر فیل ہوئے اور فخر زمان چار رنز پر پویلین لوٹ آئے۔

بابر اعظم اور حسین طلعت میں اچھی شراکت قائم ہوئی لیکن پھر وکٹیں گرنا شروع ہوئیں، حسین طلعت 40اور بابر اعظم 38رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

محمد آصف 13، عماد4، فہیم اشرف 8اور حسن علی11رنز بنا کر آوٹ ہوئے، شعیب ملک نے 49رنز بنا کر جب آوٹ ہوئے تو صرف تین بالز کا کھیل باقی بچا تھا۔

شادات سات اور شنواری بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے ،پاکستان مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 186رنز ہی بنا پایا۔

Comments are closed.