ٹیلیفون ڈیٹا آوٹ کیا تو قیامت آجائے گی، شیخ رشید

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ، عمر کے اس حصے میں جھوٹ نہیں بولتا، ابھی تو میں نے ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، اگر ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کردیاتو اس ملک میں قیامت آجائے گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں ہوں فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا میرے حلقے میں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ، 12عسکریاں ہیں، سب کہتے ہم پاکستان کی خاطرنالے بھی صاف کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کے باعث ریلوے کے معاشی حالات خراب ہوئے، 6ارب خسارہ کم کیا تھا، لیکن اس بار واپس ہوجائے گا۔ میں نے جوانی میں پانچ دس لاکھ پودے لگائے ہیں، عمران خان کرپشن کو اکھاڑنے کیلئے ایک درخت لگا رہا ہے۔

انھوں نے کہاہر آدمی کہہ رہا ہے کہ کیا برائی ہے؟ اپنی فوج سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے تو خوشی ہے، آپ ملتے ہیں، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے میں باہر انتظار کرتا ہوں، آپ کی میٹنگ لمبی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھ سے ناراض ہوتے ہیں، کہ میں مہنگائی پر بات کرتا ہوں، مہنگائی ہے تو میں کیوں جھوٹ بولوں؟ زندہ رہا تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دوں گا۔

شیخ رشید نے کہامریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا ہے، آئندہ بھی وہی مروائے گی۔ نوازشریف نے جندال، مودی اور را کی تقریر کی ہے۔جب پاکستان میں ہوتے ہیں تو ضیاء الحق کے جوتوں میں جوان ہوتے ہیں، جب میں یہ بات کرتا ہوں تو لوگ خفا ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہامیں چیلنج کرتا ہوں کوئی سیاست دان بتائے جو جی ایچ کیو کے گیٹ 4کی پیداوار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ یہ استعفے، دھرنے یا عدم اعتماد نہیں لائیں گے، اس ملک نے آگے جانا ہے، میں نے بھی دسمبر اور جنوری کی تاریخ دی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی فیصل آباد سے آیا ہوں، سارے ٹیکسٹائل والے کہتے ہیں، ہمارے پاس ٹائم ہی نہیں ہے۔فوج کی محنت اور عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن نے کورونا سے بچایا، دنیا کہتی ہے کہ پاکستان نے بہترین انداز میں کورونا کو ڈیل کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا فوج کا کیا مسئلہ ہے؟ فوج کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ بھاشا ڈیم ، نیلم جہلم، ایم ایل ون ، ٹڈی دل ، سیلابوں میں کھڑی ہوتی ہے،میں جس حلقے سے تعلق رکھتا ہوں، وہاں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ہے، 12عسکریاں ہیں۔

سب مجھے کہتے ہیں آپ ہمارے نمائندے ہیں ، ہم پاکستان کی خاطر نالے بھی صاف کررہے ہیں۔ہمارا یہ کام نہیں ہے، ہمارا کام سرحدوں کا دفاع کرنا اور جان دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ نے کھل کرکہا کہ جو بھی سول حکومت ہوگی ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ ٹی وی کی سیاست کرتے ہیں۔ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر میں ہوں۔ میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا ۔ وکی لیکس سے شروع ہوئی، میں نے پاناما کا کیس کیا۔

انھوں نے یاد دلایا کہ، جن فلیٹوں سے نوازشریف خطاب کرتے ہیں یہ قوم کا پیسہ ہے، ہم نے ترقی اس لیے نہیں کی کہ غریب غریب کا دشمن ہے۔مافیا، سرمایہ کار سب ایک ہیں۔ہم عمران خان کی قیادت میں اس مافیا کو شکست دیں گے وزیراعظم بھی یہی کہتے ہیں۔

Comments are closed.