بھارتی اداکارہ ، پریتی زنٹا ، کا پشتو میں ویڈیو پیغام

فوٹو:فائل

دبئی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی تشہیر کا اس بار ایک نیا انداز چنا ہے اور پشتو بولنے والوں کیلئے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پریتی زنٹا جو کہ آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالک بھی ہیں نے مداحوں کے نام پشتو زبان میں پیغام جاری کیا، 45 سالہ پریتی زنٹا نے کہا تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام، گھر پر محفوظ اور خوش رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی۔

پریتی زنٹا ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں، انہوں نے اس بار ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے۔

پریتی نے کہا اگر ان کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ لوگ اس زبان کا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کون سی زبان میں کیا بول رہی ہیں۔

یہ کوئی تکا نہیں مارا گیا بلکہ یقینا کنگز الیون پنجاب کی مارکیٹنگ ٹیم نے انھیں یہ آئیڈیا دیا ہو گا کیونکہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں پشتو بولنے اور سمجھنے والے موجود ہیں۔

خاص کر متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پشتو بولنے والوں کی ہے جو اکثر گراونڈز میں آ کر بھی میچ دیکھتے ہیں لیکن اس بار کوروناکی وجہ سے گھروں میں ہیں اس لئے یہ پیغام ان کیلئے بھی ہے۔

Comments are closed.