ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کے 127 رنز ،نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری
فوٹو : کرک انفو
اسلام آباد:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کے 127 رنز ،نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ، پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 126 رنز بنائے.
اوپنر گل فروزہ 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عائشہ نے 32 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء سمیت باقی کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکیں.
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ میں آج آمنے سامنے اور نیدرلینڈز نے 3.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 32 رنز بنا لئے ہیں.
دونوں ٹیموں کی نظریں ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہیں کیونکہ 4،4 میچز شکست دونوں کا مقدر بنی ہے اور جیت پر اختتام کی خواہش لے کر میدان میں اتری ہیں.
پاکستان اور نیدرلینڈز اب تک اپنے چاروں گروپ میچز میں شکست سے دوچار ہو چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایسے میں آخری میچ دونوں ٹیموں کے لیے جیت کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کرنے کا آخری موقع ہوگا۔
عالمی میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلا دیش اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں ثناء میر کی قیادت میں بغیر کسی فتح کے ٹورنامنٹ کا اختتام کیا تھا۔
Comments are closed.