وقت آگیا، کشمیر میں انسانی المیہ کو اب ختم کیا جائے، آرمی چیف


راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیوقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو کشمیروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے عید لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری اور ان کے جذبے کو سراہا، اور جوانوں کی لگن، جذبے اور پیشہ وارانہ تیاریوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دعا کی اور جوانوں کی لگن، جذبے اور پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کورونا کی روک تھام کے لیے فارمیشن کے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا، انھوں نے کہا کہ ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرے گی، پاکستانی عوام کی سکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمے داری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ عید پر کشمیر میں جدوجہد کرنے والے بہادر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو کشمیروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Comments are closed.