وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس

اسلام آباد ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاوسنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان خطےکی خوشحالی اور ترقی کیلئے امن کا خواہا ں ہے۔
تفصیل ریاض برکی سے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قربت اوردوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ پاکستان کے عوام ترکی کے ساتھ خصوصی لگاؤ اور عقیدت رکھتے ہیں۔ پاکستان ہاوسنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کےدرمیان مذاکرات میں تعاون کیا۔ پاکستان تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مذاکرات انتہائی مثبت رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کیلئے طویل جدوجہدکی۔۔۔

رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی کہ 2019پاکستان اور ترکی کے درمیان مزید قر بت کا سال ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان انقرہ میں صدارتی محل پہنچے تو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان کو ترک صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Comments are closed.