وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کا شیڈول طے، 3فروری کو ملائیشیا جائیں گے

فوٹو : فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر 3 فروری کو ملائشیا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ملائشیا جائے گا، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد میں ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

Comments are closed.