وزیراعظم کی حلف برداری میں کوئی غیر ملکی لیڈر شریک نہیں ہوگا، تحریک انصاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں کوئی بھی غیر ملکی لیڈر شرکت نہیں کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ اور تحریک انصاف نے بھی واضح کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے سول پر کہا وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سادگی سے ہوگی ،ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کے حوالے فی الحال تحریک انصاف ہی بتا سکتی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب مکمل سادگی سے منعقد کی جائے گی۔

کسی غیر ملکی کھلاڑی یا اداکار کو مدعو کرنے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہیخ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیاگیا۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہاچیئرمین تحریک انصاف نے نیک تمناوٴں کو خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب مکمل طور پر سادہ اور قوم کی نمائندہ ہوگی۔

Comments are closed.