عمران خان کے مقابلے میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لایا جائے گا، اے پی سی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ایوان کے اندر اور باہر بھر پور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپوزیشن اتحا دکی طرف سے وزارت عظمیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدوار مشترکہ ہوں گے، پندرہ رکنی اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور فیصلے کرے گی۔

اسلام آباد میں ایاز صادق کی رہائش گاہ پر اے پی سی میں شہباز شریف، خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان اسفند یار ولی ، لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔ جیتنے کیلئے پارلیمنٹ میں جانے کا بھی فیصلہ ہوا اور آئندہ لائحہ عمل بنانے کیلئے پندرہ رکنی کمیٹی بنائی گئی۔

اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جعلی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ، نادرا نے اعتراف کر لیا اے ٹی ایس سسٹم بند کیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ ہم نے جیتنے کیلئے ایوان میں مقابلے کا فیصلہ کیاہے کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کریں گے،ہم اپوزیشن کی حثیت سے جیت کیلئے جارہے ہیں۔

اے پی سی میں فیصلہ کیاگیا کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار مسلم لیگ ن کا، سپیکر پیپلز پارٹی کا اور ڈپٹی سپیکر ایم ایم اے کا ہو گا۔ اپوزیشن یہ الیکشن ایک اتحاد کے طور پر لڑے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عجیب الیکشن ہے جیتنے والے بھی شرمسار ہیں ہارنے والوں کو بھی پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوا۔

شیری رحمان نے کہا ہم نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اس لیئے ایوان میں جارہے ہیں لیکن دھاندلی ذدہ الیکشن پر وائٹ پیپر بھی جاری کریں گے۔

Comments are closed.