وزیراعظم عمران کا سعودی ولی عہدسے ٹیلی فونک رابطہ ، مقبوضہ کشمیر پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس حوسلے سے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطےکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان 7 اگست کو بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں  بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات اور حریت اور سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔

Comments are closed.