وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی ملاقات

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ وارانہ امور اور دہشتگردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر عظم ہاوس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق عسکری اور سول قیادت کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس کے علاوہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وایر اعظم عمران خان کی ملاقات میں داخلی سلامتی اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمرن خان نے وطن عزیز کے لیے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا پوری قوم دہشت گردی اور دشمنوں کے خلاف متحد ہے اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Comments are closed.