زمبابوے کے خلاف میچز کیلئے15رکنی پاکستان ٹیم کااعلان


راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف میچز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی شامل ہیں۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پہلے ہی ٹیم کا آوٹ کرنے کااعلان کرکے کہا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا اس لئے ٹیم میں وہاب ریاض کے علاوہ تقریباً نوجوانوں کی اکثریت ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ زمبابوے کے تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف اچھی پلاننگ کی ہے، لڑکوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ جو آپ کی صلاحیت ہے اس ہی کے مطابق کھیلیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کپتانی ملنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش ہے اس کو بہتر بناؤں، میں ہر میچ سے پہلے خود پر اعتماد رکھتا ہوں اور پلاننگ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے راولپنڈی میں موجود ہے اورپہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم اسموگ کے باعث یہ میچز راولپنڈی منتقل کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.