وزیراعظم اور آرمی چیف کا ترکی میں زلزلہ پر اظہارِ افسوس، مدد کی پیشکش

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہاراور مدد کی پیشکش کی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہے، ہم اپنے ترک بھائیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ترکی میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ترکی میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہر طرح کی امداد کے لیے تیار ہے، پاک آرمی کی امدادی ٹیم میں ریسکیو، ریلیف اور فیلڈ میڈیکل کی سہولت شامل ہے۔

اس کے علاوہ ترکی میں ہولناک زلزلے کے باعث ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس میں زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ترکی میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس بات کا قوی امکان موجود ہے ہے ترکی سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان سے امدادی ٹیمیں، ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل گروپس بھی ترکی روانہ ہو جائیں گے.

Comments are closed.