ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان آج ہو گا

اسلام آباد(راجہ عمران) پاکستان آج ورلڈ کپ سکواڈ کا آج اعلان کرے گا، 15کی بجائے 17رکنی ٹیم کااعلان متوقع ہے۔

لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کامرحلہ مکمل ہو چکاہے اور اب ورلڈ کپ کیلئے انتخاب کی گھڑیاں آن پہنچی ہیں، بہت سارے دلوں کی دھڑکیں تیز ہو چکی ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق آج ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کریں گے اور پہلے ہی واضح کیا جا چکاہے دورہ انگلینڈ میں پانچ ایک روزہ ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے کی وجہ سے17رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔

پاکستان کے دو کھلاڑی انگلینڈ کی سیریز مکمل ہونے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کرلیں گے جب کہ پندرہ رکنی دستہ ورلڈ کپ مشن میں لگ جائے گا۔

سرفراز کی ورلڈ کپ ٹیم میں سوائے چند کھلاڑیوں کے زیادہ تر نام فائنل ہو چکے ہیں بس رسمی اعلان باقی ہے۔

جن کھلا ڑیوں پر آج انتخاب کیلئے تلوار لٹکی ہوئی ہے ان میں شان مسعود، عابد علی، آصف علی، حسنین اور عماد وسیم شامل ہیں۔

عابد علی اور شان مسعود کا اگر موازنہ کیا جائے تو عابد علی بہترین چوائس نظر آتے ہیں، فٹ شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ کیلئے اچھے ثابت ہو سکتے ہیں لیکن یہاں گیم تیز ہوتی ہے جس کیلئے عابد علی زیادہ بہتر ہیں۔

اس بات کی امید کی جانی چایئے کہ سلیکٹر انگلینڈ کی تیز اور باونسی وکٹوں کو پیش نظر رکھ کر فاسٹ باولرز کاانتخاب کریں گے وہا ب ریاض برطانوی میدانوں کیلئے اچھا انتخاب ہو ں گے۔

اسٹریلیا میں ان کی کارکردگی فاسٹ وکٹوں ہی کی وجہ سے یاد کی جاتی ہے جب مشکل صورتحال میں انھوں نے تیز گیند بازی اور باونسرز سے شین واٹسن کو بے بس کردیا تھا۔

Comments are closed.