ورلڈکپ،میں اوپرنمبر پربیٹنگ کروں گا شعیب ملک چھٹےنمبر پر،سرفراز


لاہور(ویب ڈیسک)  دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیم کی بہتر پرفارمنس کے لیے پراعتماد ہیں۔

کپتان سرفراز اور کوچ مکی آرتھر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی بہتر پرفارم کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنی صلاحیتوں سے زیادہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ان شاء اللہ دورہ انگلینڈ میں بہترین پرفارمنس دیں گے، سارےکھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور انہوں نے بہت محنت کی ہے، ہماری ٹیم بہت زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے تاہم اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے اور اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہوں گے، ٹیم کے انتخاب میں میری رائے ہمیشہ شامل رہی ہے، میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا جبکہ شعیب ملک چھٹے نمبر کھیلیں کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم کو ٹیم میں ضرورت کے پیش نظر شامل کیا گیا ہے، انہیں انجری کا سامنا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے تمام ٹیسٹ پاس کیے جب کہ فہیم اشرف کی بولنگ بہتر ہوئی ہے اور ان کی بیٹنگ میں بہتری آسکتی ہے۔

وزیراعظم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سے ملاقات سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کے بلانے پر مشکور ہیں، انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بہت متحرک کیا اور حوصلہ افزائی کی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے سب بہت باصلاحیت ہیں،  ورلڈکپ میں بہت اچھی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تاہم پاکستان کا اسکواڈ بھی متوازن ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پہلےہمارا فوکس سیمی فائنل تک رسائی ہے، ہمیں بہت اچھا کھیلنا ہوگا، ورلڈکپ میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں، 15 کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بولرز کے لیے کنڈیشنز اچھی ہوئی تو اچھی کارکردگی دیں گے، شاداب خان کا ٹیم میں آل راؤنڈر کا کردار ہے، یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے۔

ان کا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ پر بہت یقین ہے اور بابر اعظم کا ٹیم میں خاص کردار ہے، وہ بہت با صلاحیت ہے، اگر سنچری بناتا ہے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ عثمان شنواری کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، شاہین شاہ آفریدی میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے، فہیم اشرف میں بہت بہتری آ رہی ہے اور عماد وسیم بھی بہت محنت کر رہا ہے، ہم نے فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

Comments are closed.