وادی جہلم میں جیپ حادثہ، 6 افراد جاں بحق

مظفرآباد (زمینی حقائق )وادی جہلم منڈا بانڈی کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 6افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ،تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود میں ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر جیپ منڈا بانڈی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

جیپ میں گیارہ افراد سوار تھے جن میں سے 6افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کی حالت درست نہیں تھی اور وہ مکمل فٹنس کے بغیر استعمال کی جا رہی تھی،سی ایم ایچ مظفرآباد سے نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.