نگری بالا،جنگلی چیتے نے حملہ کرکے ٹیچر کو شدید زخمی کردیا

فوٹو : فائل

ایوبیہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام )یونین کونسل نگری بالا میں سرکاری سکول کے ٹیچر پر خونخوار چیتے نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا.

چیتے کے حملے میں زخمی ہونے والے استاد
محلہ ڈونگ کے رہائشی ہیں ٹیچر سردار عمر خطاب ہائی سکول تاجوال سے گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں چیتے نے حملہ کیا.

ٹیچر کےشدید زخمی ہونے کے واقعہ پر محکمہ وائلڈلائف کے خلاف گلیات کی عوام سراپا احتجاج بن گئی اور لوگوں نے واقعے کا ذمہ دار محکمہ وئلڈ لائف کو قرار دیا.

چیتے کے حملے میں زخمی ہونے والا ٹیچر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے روز جنگلی چیتے آبادیوں کا رخ کر رہے ہیں لیکن محکمہ وائلڈلائف کی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے.

لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہم خود خونخوار جانوروں کو قابو رکھنے کی بات کرتے ہیں تو محکمہ وائلڈلائف کی طرف سے ہمیں دھمکایا جاتا ہے لیکن پھر کوئی نیا حملہ ہو جاتا ہے.

مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ضروری ہو گیا ہے کہ زمہ داران افسران کے خلاف ایکشن ایکشن لیا جائے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچنے کیلئے متعلقہ محکمہ اقدامات کرے.

Comments are closed.