نوازشریف کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں قرق کر لی، نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کر دی.

لاہور کی احتساب عدالت میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میر شکیل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کی۔

سماعت کے دوران نیب کےتفتیشی افسر عابد حسین نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ میر شکیل کے شریک ملزم نواز شریف کی جائیداد قرق کر دی اور رپورٹ عدالت میں پیش کر دی.

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں قرق کر لی ہیں، ان سے متعلق محکموں کی رپورٹس بھی منسلک ہیں ۔

نیب ریفرنس میں میر شکیل، نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو مجرم قرار دیا گیا ہے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ہی علاقے میں ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے.

یہ الاٹمنٹ ایگزمپشن پالیسی 1986ء کی خلاف ورزی تھی ، ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں. اور جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروادئیے۔

Comments are closed.