نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر آپشنز استعمال ہونگے، شہباز گل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر آپشن استعمال ہوں گے.

شہباز گل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی مفرور مجرم ہو اور وہ سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دیتا پھرے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

Comments are closed.