نواز شریف کا بیانیہ عدلیہ پر حملہ ہے برداشت نہیں کرینگے،وزیر قانون

کراچی(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ ہے اور یہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔

فروغ نسیم نےکراچی میں پانچویں نیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ کے خلاف بلاوجہ تنقید کی جاتی ہے۔ تنقید وہی کرے گا یا کسی کوعلم نہیں یا پھرجان بوجھ کرایسی باتیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ ہے،برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کے ادارے ہماری ریڈلائن ہے، ریڈلائن کا سب کواحترام کرنا ہوگا، کرپٹ سیاسی لیڈرشپ کی وجہ سے پاکستان کے حالات یہاں تک پہنچے۔

وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن کے کسی بیانیے میں جان نہیں ہے تمام چیزیں متنازع بنانے کی ضرورت نہیں۔ کل کسی نے کہا پاناما کیس ایک سازش تھی۔ کیا وزیراعظم یا پھر عسکری قیادت نے کہا تھا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدیں۔

انھوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ کوعمران خان یا فوج نے کہا کہ منی ٹریل نہ دیں؟۔ منی ٹریل آج دیدیں بات ختم ہوجائے گی، جس کے پاس منی ٹریل ہووہ پہلے ہی دے دیتا ہے، آپ کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔

فروغ نسیم نے کہا ہمارا کسی کے خلاف کیس بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ ہمارے توجعلی اکاؤنٹس نہیں ہیں ۔ جس پربھی الزام ہے وہ منی ٹریل دے معاملہ ختم ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت کا ایک بنیادی ایجنڈا رول آف لاہے۔ ملکی آئینی ادارے ہماری عزت ہیں، قانون کی بالادستی وفاقی حکومت کا ایجنڈا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔

Comments are closed.