نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ اسلام ہائیکورٹ میں جمع

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گہی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو مکمل آرام کی ہدایت کر دی۔

میڈیکل بورڈ نےرپورٹ میں کہا ہے نواز شریف کو ذہنی تناو سے باہر آنے کے لئے آرام کی ضرورت ہے،نواز شریف کا باقاعدگی سے طبعی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق نواز شریف کے دل کی بیماری ، شوگر لیول کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، نواز شریف کے گردوں کی بیماری بھی تیسرے درجے پر ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہےکہ نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام ماہرین نے ابھی حتمی رپورٹ مرتب کرنی ہے ۔

Comments are closed.