پولیو مہم شروع، 3کروڑ90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد(زمینی حقائق )ملک بھر میں آج سے  پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، 3کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاہے جاہیں گے۔

پولیوپروگرام کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2 لاکھ 60ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں.پنجاب میں 2 کروڑ اور سندھ میں 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں-

خیبر پختونخوا میں 68 لاکھ اور بلوچستان میں 24 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجارہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ اور آذاد کشمیر میں 7 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے –

پشاور میں 10 سال تک کے 16 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جارہے ہیں -یہ درخواست بھیکی گہی ہےکہ تمام مکتبہ فکر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

Comments are closed.