نوازشریف کی ضمانت، سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت

اسلام آباد(زمینی حقائق)نوازشریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ، درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے خصوصی طور پر آنے والوں کو خصوصی اجازت نامے لینا ہوں گے۔

نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے وقت خصوصی سیکورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا سماعت کیلئے آنے والوں کو ایس پی سپریم کورٹ سے باقاعدہ پاسز لینا ہوں گے۔

کیس سماعت میں صرف فریقین آسکتے ہیں تاہم خاص طور پر سماعت سننے کیلئے آنے والوں کو خصوصی اجازت نامے لینا ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ رپورٹرز اور وکلا بغیر پاسز کے بھی آسکتے ہیں۔

Comments are closed.